نوٹ بندی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر خزانہ و سینئر کانگریسی
لیڈر پی چدمبر م نے آج کہا ہے کہ اس بات کا کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے کہ
بیشتر جن دھن یوجنا اکاؤنٹ کا استعمال منی
لانڈرنگ کیلئے کیا گیا ہے۔پی چدمبر م نے کلکتہ لٹریری فیسٹول میٹ میں کہا کہ تمام جن دھن یوجنااکاؤنٹ
کے استعمال منی لانڈرنگ کے طور پر استعمال ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔اب تک 25فیصد اکاؤنٹ زیرو بیلنس ہے ۔